اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس میں ایک فرانسیسی بحری بیڑے کی تعیناتی، داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد میں پیرس کی زیادہ سے زیادہ سے شراکت کا ہی ایک حصہ ہے۔ پیرس میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کے تقریبا سات ہفتے بعد جس میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، فرانس کے وزیر دفاع نے دہشت گرد گروہوں سے سختی سے پیش آنے کی بات کی ہے - فرانس کے وزیر دفاع جان ایو لوداریان نے پیر کے روز چارلس ڈیگال نامی بحری جہاز کی کاروائی کے آغاز کی تقریب میں کہا کہ دہشت گرد ہمارے شہریوں ، ہمارے مفادات اور اقدارپرتسلط حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن فرانس اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔ واضح رہے فرانسیسی بحری جہاز چارلس ڈیگال،اپنا تولون نامی اڈہ ترک کرکے خلیج فارس میں پانچ مہینوں کے مشن کے لئے تعینات ہوگیا ہے۔ امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس کارل ونسن بھی، اس مشن میں فرانسیسی بحری جہاز کا ساتھ دے گا-
.......
/169